ابنا: امام جمعہ جناب حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے اصلاح ذات البین پر زور دیتے ہوئے فرمایا ،کہ دومسلمانوں کے درمیان ناراضگی کو ختم کرنا خدا کے ہاں اجر وثواب کے حامل ہے ۔ علامہ نے اپنی نفس کی اصلاح اور معاشرے کی اصلاح کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے برما (میانمار) کے مسلمانوں کی نسل کشی کے سلسلے میں تجویز پیش کیا۔ کہ اسلامی ممالک برما میں امن فوج بھیج دیں ۔ تاکہ وہ مسلمانوں کی نسل کشی کاسلسلہ رک جائے ۔ اس تجویز کی نماز جمعہ میں شرکت کرنے والے ہزاروں مومنین نعرہ تکبیر لگا کر حمایت کی۔علامہ سید ہاشم موسوی نے مسلمانوں اور مومنین کے درمیان اتحاد واتفاق کی ضرورت پر زور دیا اور قوم کے اندر کسی بھی بہانے سے اختلافات کے ہوا دینےوالے افراد کونادان یا دشمنوں کے ایجنٹ قراردیا۔ انہوں علماء دین کے خلاف پروپیگنڈے کو اسلام کے خلاف سازش قراردی اور کہا کہ ان ناپاک مقصد یہ ہے کہ لوگ دینی تعلیمات سے محروم ہوکربے دین اور بے راہ روی کی طرف گامزن ہوجائے۔
.......
/169